امریکا و کینیڈا میں برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، برفانی طوفان بم سائیکلون سے 38 افراد اپنی زندگی سے محروم ہوگئے۔
بیرون ملک کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان بم نے امریکا اور کینیڈا میں معمول کی زندگی مفلوج کردی۔ سڑکوں پر برف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جب کہ پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ مسلسل برف باری سے متعدد گھر برف تلے دب گئے ہیں۔
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور کیوبک برفانی طوفان سے شدید متاثر ہیں۔ کیوبک سے لے کر امریکی ریاست ٹیکساس تک 17 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ برفانی طوفان سے 25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔