ون ڈے رینکنگ: پاکستان آسٹریلیا کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگیا

دبئی: آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کو پچھاڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔
آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے جس کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کرکے ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی تھی تاہم آسٹریلیا کی سری لنکا کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی ریٹنگ میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور تیسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ کینگروز 1 پوائنٹ کی کمی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 ریٹنگ کے ہمراہ دوسرے، پاکستان 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جب کہ آسٹریلیا اور بھارت 105 ریٹنگز کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔