پانچویں بار جڑواں بچوں کی پیدائش پر شوہر کی بیوی سے علیحدگی
کمپالا: یوگنڈا کے شہر کمپالا میں شوہر نے پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی۔
مذکورہ واقعہ نالونگو گلوریا نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جس کا شوہر سالونگو اپنے نویں اور دسویں بچے کی پیدائش پر گھر ہی چھوڑ کر چلا گیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غیر معمولی چیز ہے اور اب وہ مزید اپنی بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا۔
خاتون نالونگو گلوریا کے مطابق وہ کمپالا کی نہیں ہے اور محض محبت کی شادی کے لیے وہ اپنے شوہر کی وجہ سے یہاں آئی، شوہر کو جب پتا چلا کہ ہمارے ہاں پھر جڑواں بچے آئے ہیں تو اس نے مجھ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
نالونگو گلوریا نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے وہ میرے بچوں کو پسند نہیں کرتا لیکن میں اپنے بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی اور اب میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہوں۔
مذکورہ خاتون نے کہا کہ مجھے ان بچوں کی پیدائش پر کسی قسم کی شرمندگی یا مایوسی نہیں ہے۔