ڈالر کی اونچی پرواز، تاریخ کی بلند ترین سطح 232 روپے سے متجاوز

کراچی: ڈالر نے پھر اونچی جست لگائی اور اس کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 232.51 روپے پر پہنچ گئی۔
انٹربینک مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیاسی عدم استحکام کے سبب گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت 4.15 روپے اضافے سے 232.51 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
قبل ازیں جمعہ کو انٹر بینک میں ایک موقع پر یہ قیمت 4.70 روپے اضافے کے ساتھ 231.51 کی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی، تاہم شام کو مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی انٹربینک قیمت 228.36 پر بند ہوئی تھی جب کہ جعمرات کو یہ قیمت 226.81 روپے تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔