142 سال قدیم جینز کی پینٹ کتنے میں نیلام ہوئی؟
نیو میکسیکو: پُرانی جینز کی پاکستانی کروڑوں روپے میں نیلامی، ایک ترک شدہ کان سے 1880 کی دہائی کی ایک لیوائز جینز دریافت ہوئی جس کو 87 ہزار 400 ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔
امریکا کے مغربی علاقے میں واقع ترک شدہ کان سے یہ پینٹ اپنے تئیں ڈینم ماہرِ آثارِ قدیمہ مائیکل ہیرس نے دریافت کی اور امریکی ریاست نیو میکسیکو میں منعقدہ ڈینم کی ایک چار روزہ تقریب میں فروخت کی۔
140 سال سے زائد عرصہ پُرانی یہ جینز کائل ہوٹنر اور زِپ اسٹیونسن نے خریدی۔ ہوٹنر نے 90 فی صد جب کہ اسٹیونسن نے 10 فی صد رقم ادا کی۔
زِپ اسٹیونسن نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نایاب دریافت ہے۔ یہ جینز انتہائی نایاب ہیں، بالخصوص اس کا پہننے کے قابل حالت اور سائز۔
زِپ اسٹیونسن کا کہنا تھا کہ مائیکل ہیرس نے پانچ سال تک کم از کم 50 ترک شدہ کانوں کو چھانا لیکن اس جیسی پینٹ نہیں ملی۔