روزانہ یواے ای کی نئی مسجد میں نماز فجر ادا کرنے والا پاکستانی

شارجہ: آج ہم آپ سے ایسے پاکستانی کا تعارف کرانے جارہے ہیں جو شارجہ میں مقیم ہیں اور نماز فجر کی ادائیگی روزانہ کسی نہ کسی نئی مسجد میں جاکر کرتے ہیں۔ اس کے لیے یہ ہیوی بائیک کی مدد لیتے ہیں۔
65 سالہ محمد داؤد کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے، لیکن وہ شارجہ میں مقیم ہے، منفرد شوق رکھنے والے محمد داؤد کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں متحدہ عرب امارات کی ہر مسجد میں فجر کی نماز ادا کریں۔
محمد داؤد اسپورٹس بائیک بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر ٹی چلاتے ہیں اور رات کے تہائی حصہ میں فجر کی نماز ایک نئی مسجد میں ادا کرنے کے مشن پر نکل جاتے ہیں۔


بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق محمد داؤد شمالی یو اے ای کی 100 کے قریب مساجد میں فجر کی نماز پڑھ چکے، جس کا تجربہ وہ وی لاگنگ کے ذریعے اپنے یوٹیوب چینل ان لوو وید دی مسجد پر بھی کرچکے ہیں۔
محمد داؤد نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی اسپورٹس بائیک پر سوار ہوکر متحدہ عرب امارات کی تمام 4000 مساجد میں نماز پڑھنا چاہتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔