طوطے ویڈیو کال کرنا کیسے سیکھے؟

واشنگٹن: امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے دلچسپ تجربہ کرتے ہوئے پالتو طوطوں کو ویڈیو کال کرنا سکھادیا، اس کے بعد اب طوطے خوشی خوشی دوسرے طوطوں کو دیکھتے اور نئے دوست بنارہے ہیں۔
میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی اور جامعہ گلاسگو کے ماہرین نے طوطوں پر محنت کرکے انہیں ویڈیو کال کرنا سکھایا ہے۔ اس کے بعد اب طوطے ایک دوسرے سے ویڈیو کال پر گفتگو بھی کررہے ہیں۔


امریکی ماہرین نے اس مںصوبے کو پیرٹ ٹو پیرٹ ویڈیو کالنگ سسٹم فور انٹراسپیش ایتھیکل انرچمنٹ کا نام دیا ہے۔ اس مطالعے میں طوطے پہلے گھنٹی بجاتے ہیں۔ اس کے جواب میں انسانی مددگار ٹیبلٹ لے کر آتا ہے۔ اس کے بعد طوطا اسکرین پر اپنی چونچ سے اپنے پسند کے پرندے کی تصویر پر چونچ مارتا ہے۔ اس کے بعد دوسری طرف موجود پرندہ ویڈیو کال کے لیے موجود ہوتا ہے۔
ماہرین نے نوٹ کیا کہ طوطے عین اسی طرح برتاؤ کرتے ہیں جو وہ قدرتی ماحول میں ایک دوسرے سے اختیار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ دونوں مل کر چہچہاتے اور سیٹیاں بجاتے ہیں۔ بس ان کے درمیان صرف اسکرین کا فاصلہ ہی ہوتا ہے۔
امریکی ماہرین نے دیکھا کہ اس طرح طوطوں کو دوسرے طوطوں سے رابطہ کرنے کا موقع ملتا اور یوں وہ ایک دوسرے سے مل کر خوش رہتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔