کراچی میں نومبر کی آخری رات کتنی سرد رہی؟

کراچی: ویسے تو موسم نارمل ہی قرار پارہا تھا، تاہم گزشتہ رات رواں موسم سرما کی سرد ترین رات قرار پائی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔