قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت کا انتقال

کراچی: قائد ملت اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت انتقال کرگئے۔
ڈی سی ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کے مطابق اکبر لیاقت علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے، جہاں وہ بدھ کی شام انتقال کرگئے۔
ڈپٹی کمشنر نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اسپتال کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے اٹھائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بھرپور کوشش کی مگر اللہ کو یہی منظور تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
سابق صدر آصف زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، وفاقی و صوبائی وزرا سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔
مرحوم کے بھتیجے کمال نے بتایا کہ اکبر لیاقت کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز عصرسلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔