9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: عاشورہ کے موقع پر وفاقی حکومت نے دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر 18 اور 19 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمان واقعہ کربلا کی یاد تازہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، تعزیے نکالے جاتے ہیں، سبیلیں لگائی جاتی ہیں اور نذرو نیاز بھی تقسیم کی جاتی ہے۔