برطانیہ: فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

لندن: برطانیہ میں فائرنگ کا ایک افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ سے بچے سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا۔
برطانوی شہر پلے متھ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کئی لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے اور انہیں افواہوں سے خوف زدہ نہ ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔
لوگوں سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر ان کے پاس ہلاک شدگان کی تصاویر ہیں تو اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔