حرا مانی پہلے گانے سے دھاک بٹھانے میں کامیاب!

کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی کا گایا پہلا ہی گیت ’سواری‘ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتا نظر آرہا ہے۔
’’یقین کا سفر‘‘، ’’دل موم کا دیا‘‘، ’’آنگن‘‘، ’’دو بول‘‘ اور ’’میرے پاس تم ہو‘‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور وہ پہلے ہی گانے سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔


حرا مانی نے ثابت کردیا کہ وہ ناصرف بہترین اداکارہ بلکہ سریلی آواز کی مالک بھی ہیں۔ جس کا اندازہ گزشتہ روز ریلیز ہونے والے اُن کے گیت سے لگایا جاسکتا ہے۔ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کردیا گیا، جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
گیت ’ سواری ‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو محض ایک دن میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کے لیے مثبت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
صارف نے ویڈیو پر تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو میں حرا کے تاثرات قابل دید ہیں اور گیت بھی تفریح سے بھرپور ہے۔
معیز پراچہ نے لکھا کہ حرا مانی کو گلوکاری کا اچھا تجربہ ہے اس لیے انہیں اس گانے میں زیادہ محنت کرنا نہیں پڑی لیکن جو انہوں نے گایا وہ بہترین ہے۔
عثمان جمیل نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ یہ حرا کی اپنی آواز ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔