جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری: لیڈی گاگا امریکی ترانہ پڑھیں گی!

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا اور جینیفر لوپز پرفارم کریں گی۔
جوبائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جب کہ کملا ہیرس نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی۔
امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ورچوئلی کیا جائے گا، جس میں لیڈی گاگا امریکا کا قومی ترانہ پڑھیں گی جب کہ گلوکارہ جینیفر لوپز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر پرائم ٹی وی اسپیشل کی میزبانی اداکار ٹام ہینکس کریں گے۔
خیال رہے کہ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 جنوری کو دارالحکومت میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافے کیا جائے۔
پینٹاگون کے مطابق تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزار گارڈز مقامی پولیس کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔