اونچی اُڑان بھرنے والا ڈالر 1 روپے 37 پیسے سستا

کراچی: تین چار روز حشر سامانیاں بپا کرنے والا ڈالر آج ایک روپے 37 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہونے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 270 روپے ہوگئی۔
تاہم کاروبار کے دوران اچانک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور پہلے ڈالر 63 پیسے پھر 37 پیسے سستا ہوا۔
آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر اب تک ایک روپیہ 37 پیسے سستا ہوا ہے اور امریکی ڈالر 268 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔