مرغی نے 6 گھنٹے میں 24 انڈے دے کر سب کو حیران کردیا

کیرالہ: مرغی نے محض 6 گھنٹوں کے دوران 24 انڈے دے کر سب کو حیران کرڈالا۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک گاؤں میں پولٹری ماہرین اس وقت حیران رہ گئے، جب انہیں پتا چلا کہ ایک مرغی نے 6 گھنٹے کے دوران 24 انڈے دیے ہیں۔ جانور پالنے والوں خاص طور پر پولٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی بات ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرغی نے جب انڈے دینا شروع کیے تو یہ سلسلہ جاری ہی رہا اور وہ انڈے دینے کی رفتار دیکھ کر حیران رہ گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق 6 گھنٹے میں 24 انڈے دینے والی مرغی اب ایک مشہور اسٹار بن چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ متعلقہ حلقوں کے علاوہ دنیا بھر میں اس کے چرچے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے مالک نے صبح کے وقت اسے لنگڑاتا دیکھ کر اس کی ٹانگوں پر تیل لگایا تھا، جس کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر مسلسل انڈے دینے لگی۔ یہ خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک سے بھی ایک دلچسپ خبر سامنے آئی تھی، جس کے مطابق مرغی نے کاجو کی شکل کے انڈے دیے تھے، جس کے بعد وہ مقامی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔