پاکستانی فلم آؤٹ سوئنگ نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی: پاکستان کی دستاویزی فلم ’آؤٹ سوئنگ‘ نے بڑا بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خاتون فلم ساز ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم نے برطانیہ میں دیسی بلٹز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

یہ خبر ثمر نے ٹوئٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دستاویزی فلم آؤٹ سوئنگ نے برطانیہ میں بلٹزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ثمرمن اللہ نے بتایا کہ ان کی جگہ ایوارڈ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے والدین ضیا الدین یوسف زئی اور طور پکئی یوسف زئی نے وصول کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ دستاویزی فلم دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں واقع پختون آبادی میں نوجوان کوچ سے کرکٹ سیکھنے والی طالبات پر بنائی گئی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔