کوٹلی میں دولہا ہیلی کاپٹر پر دلہن لینے پہنچ گیا!

کوٹلی: آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں انوکھی بارات دیکھنے میں آئی، دولہا میاں ہیلی کاپٹر پر اپنی دلہن لینے پہنچ گئے۔
دولہے کی فرمائش پر ہیلی کاپٹر منگوایا گیا، پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا استعمال مشکل ترین ہوتا ہے، برطانیہ کے بزنس مین راجہ رؤف کے بھائی دولہا راجہ زبیر کی فرمائش پر ہیلی کاپٹر منگوایا گیا، دولہے کی بارات ہیلی کاپٹر پر لائی گئی۔
خیال رہے کہ دولہا میاں سابق چیئرمین راجہ بشیر مرحوم کے بھتیجے اور راجہ رشید مرحوم کے صاحبزادے ہیں جب کہ راجہ ناصر بشیر جو بڑے ٹرانسپورٹر اور مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ہیں ان کے بھائی ہیں جب کہ امیدوار اسمبلی حلقہ چڑھوئی راجہ آفتاب اکرم کے دست راست ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔