شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والے ن لیگی کارکن گرفتار

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت ن لیگی کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
شہباز گل پیشی کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچے، جہاں ن لیگی کارکنان پہلے سے موجود تھے۔ اس دوران ان کی پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی جب کہ ایک خاتون سمیت ن لیگی کارکنان نے موقع پاتے ہی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی، تاہم پولیس نے ان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
اس سے پہلے ہائی کورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس دوران مخالف کارکنان کے مابین لڑائی بھی ہوئی، دھینگا مشتی میں ایک کارکن زخمی ہوگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔