شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش

کراچی: پیر کی صبح سویرے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، جس کے بعد شہر بھر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔
گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، اسکیم 33، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد اور منظور کالونی میں موسلادھار بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ایئرپورٹ کے اطراف میں صبح ہلکی بارش ہوئی۔
موسمی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے وسطی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں خشک سالی کا سلسلہ برقرار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔