پنجاب میں 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ دن رات زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کے لیے محنت کررہے ہیں، کل پنجاب میں ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی، ویکسی نیشن کے عمل میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلی گلی جاکر ویکسی نیشن کی جارہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے، کل پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کی، ہمیشہ گنجان آبادی میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہوتی ہے، لاہور میں ابھی بھی کورونا پھیلاؤ کی شرح 3.4 فیصد ہے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو، ادویہ کی خریداری کے عمل کا آڈٹ کرایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ادویہ کی خریداری کی ہر طرح کی انکوائری اور آڈٹ کی ہدایت کی ہے، ہم عوام کے پیسے کے محافظ ہیں، یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔