شہزاد اکبر کی خواہش پر میرے خلاف مقدمہ بنایا گیا، حریم شاہ

کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے گزشتہ روز 3 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے دوران ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرایا۔
حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران لندن میں بانی ایم کیو ایم سے ملاقات پر گفتگو کی اور ان کی پاکستان واپسی کی حمایت بھی کی۔
صحافی نے دوران گفتگو حریم شاہ سے سیاست میں آنے سے متعلق بھی سوال کیا، جواب میں حریم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں یہ ابھی نہیں بتاسکتی۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں زیادہ دیر پاکستان میں نہیں رک سکتی، ہر مشن کی طرح لندن مشن بھی کامیاب رہا اور عدالت کی جانب سے ضمانت مل جانا وکیل کی کامیابی ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حریم نے منی لانڈرنگ کیس کا الزام پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر پر ڈال دیا۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ یہ کیس شہزاد اکبر کی خواہش پر مجھ پر بنایا گیا تھا۔
حریم کے مطابق ویڈیو مذاق اور تفریح کے طور پر بنائی تھی، میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی، ایف آئی اے کو بھی یہی مؤقف ریکارڈ کرایا ہے، اس کیس کا سامنا کروں گی، امید ہے یہ کیس جلد ختم ہوجائے گا، منی لانڈرنگ کے اس کیس میں کچھ نہیں رکھا۔
دھیان رہے کہ حریم شاہ نے جنوری میں برطانوی پاؤنڈز کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں پاکستان سے منی لانڈرنگ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔