سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈکپ تیاریوں میں معاون ہوگی، بابر اعظم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔
بابراعظم نے پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کہا کہ کل سے شروع ہونے والی تین ملکی سیریز اہم ہے۔ اس سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ بنگلادیش کے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اتریں گے۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچز ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری میں معاونت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔ ان کے پاس کین ولیمسن، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔ تین ملکی سیریز سے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔