وزیراعظم بنی تو ہر چھوٹے بڑے کے لیے انصاف عام کردوں گی، حریم

کراچی: ملک کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل ٹیچر تھیں۔
حریم شاہ نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے کچھ رازوں سے پردہ اُٹھایا۔
حریم شاہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھیں۔
وائرل ویڈیو کے حوالے سے صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہے، لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری شادی ہوئی ہے اس کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔
بہترین شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی، اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے، البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور ہسٹری کا مضمون میرا فیورٹ تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایک روز کے لیے وزیراعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کے لیے انصاف عام کردوں گی، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی، امیروغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔