بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان میں سونا مزید مہنگا

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1924 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 202400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 173525 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھ کر 2150 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے بڑھ کر 1843.27 روپے کی سطح پر آگئی۔
دھیان رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر اضافے سے 1904 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔