سندھ حکومت کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: یکم مئی کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
یکم مئی کو دُنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس مناسبت سے صوبائی حکومت نے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یکم مئی بروز پیر عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ یومِ مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔