آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی

کراچی: بالآخر گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار، ماڈل شہباز شِگری کی منگنی ہو ہی گئی۔
عید کے موقع پر آئمہ اور شہباز کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ نے سرخ اور سبز رنگ کی ساڑھی پہنی تھی۔
ان معروف شخصیات کی منگنی پر مداحوں سمیت شوبز سے وابستہ لوگوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے اور جوڑے کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔


منگنی کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار بِلال سعید نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں آئمہ بیگ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہن رکھی تھی، ساتھ ہی آئمہ نے شہباز شگری کو انگوٹھی اور دِل والے ایموجی کے ساتھ پوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔ آئمہ کی اس پوسٹ پر کئی افراد نے انہیں منگنی کی مبارک باد دی تھی۔
دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز پر ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں دونوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔