عمرہ زائرین کیلیے خوشخبری، سعودیہ میں 3 ماہ قیام کرسکیں گے

ریاض: عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوش خبری، اب وہ تین ماہ تک سرزمین حجاز پر قیام کرسکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی میعاد اب ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی۔
سعودی عرب کے وزیر حج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم نسک کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔