عوام کے لیے خوش خبری، پٹرول فی لیٹر 8 روپے سستا

اسلام آباد: غریب عوام کے لیے خوش خبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔
8 روپے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔