اداکار جوڑے کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے گھر آتشزدگی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے اداکار کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
فاطمہ آفندی کے شوہر اداکار کنور ارسلان نے آگ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔
اداکار کنور ارسلان نے آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی۔ تمام اہل خانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اداکار نے آگ لگنے کی وجہ اور مزید تفصیل نہیں بتائی۔ پوسٹ سامنے آنے کے بعد فاطمہ آفندی اور ارسلان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سلامتی کی دعائیں دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کے گھر میں سیوریج کا دھماکا بھی ہوا تھا اور اس پر بھی اداکاروں کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔