سونا مہنگا، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ پانچ ہزار 100 روپے ہوگئی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، حیدرآباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1لاکھ 5ہزار100روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت صرافہ مارکیٹوں میں 90 ہزار 106 روپے ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔