کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، خواجہ آصف 26 جون کو نیب طلب!

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آگئے، نیب لاہور نے انہیں 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کردی۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے، کیس میں خواجہ آصف کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔