ایٹمی پروگرام پر غیر ضروری تبصرے سے گریز کیا جائے، چیئرمین جوائنٹ چیفس

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ قومی اسٹرٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، سول اور ملٹری قیادت اس اسٹرٹیجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
جنرل ندیم رضا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے، نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسٹرٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، سول اور ملٹری قیادت اس اسٹرٹیجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے اور پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان ایک ذمے دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے، پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قومی سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے، نیوکلیئر ممالک میں رائج طریقہ عمل کے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹرٹیجک پروگرام پر رسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔