ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مہمان ٹیم کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی، جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد آنے کے بعد ملتان روانہ ہوگئی ہے، ملتان پہنچنے کے بعد کھلاڑی آج آرام کریں گے، کل سے وہ ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔