گیس بحران سنگین، شہریوں کی پریشانی میں ہولناک اضافہ!

کراچی/ اسلام آباد: ملک کے طول و عرض میں گیس کا بحران سنگین شکل اختیار کر گیا ہے۔ مختلف شہروں میں گیس کا بحران جاری ہے، گیزر اور ہیٹر تو دُور، کھانا پکانے کے لیے بھی گیس دستیاب نہیں۔
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس نہ ہونے کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جب کہ شہریوں کے لیے مہنگائی میں روز روز ہوٹل سے روٹی خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھوکا اسکول بھیجنے پر مجبور ہیں، مرد کمانے جائیں یا جلانے کی لکڑی جمع کریں۔
ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئیں اور ان کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی گیس غائب ہوگئی، حکومت فوری گیس فراہم کرنے کا انتظام کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔