فرانسیسی میڈیا کا بڑا کارنامہ، پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب!

پیرس: فرانسیسی میڈیا نے بالآخر بڑا کارنامہ انجام دے ہی دیا، فرانسیسی میڈیا نے افغانستان کی صورت حال پر حقائق نامہ جاری کرکے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔
فرانسیسی میڈیا نے واضح کردیا کہ پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا صحافتی اقدار کی تباہی پر تلا ہوا ہے، افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارتی مرکزی میڈیا نے غلط معلومات پھیلائیں۔
فرانسیسی میڈیا نے بھارتی میڈیائی ادارے ‘انڈیا ٹوڈے‘ سمیت بھارت کے دیگر میڈیا ہاؤسز کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کا افغان صوبے پنجشیر سے متعلق پاکستان کے خلاف بھونڈا پروپیگنڈا پوری دُنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے وادی پنجشیر سے متعلق بھارتی میڈیا کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور بھونڈے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘افغانستان کے اندر جو بھی ہورہا ہے اس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چاہے وہ پنجشیر ہو یا کہیں اور۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔