پاکستانی طالبان اگر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے، اگر پاکستانی طالبان ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گروپوں سے افغانستان میں بات چیت چل رہی ہے اور افغان طالبان ان مذاکرات میں مصالحتی کردار ادا کررہے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کیوں کہ میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا ہمیشہ سے مؤقف رہا کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں، ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس پاکستانی حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاکستان ان کو غیر مسلح کرنے کے لیے ان سے بات چیت کررہی ہے، پاکستانی طالبان اگر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے، ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار ڈال کر ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔