سابق وزیراعظم عمران خان 9 مئی کے دو مقدمات سے بری

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو مقدمات سے بری کیا۔
وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھا نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیے تھے۔
وکیل مرزا عاصم بیگ کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئی تھیں، بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جاسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔