گلیوں کی خاک چھانتا باصلاحیت لوک گلوکار، توجہ کا متقاضی!

کراچی: سندھ دھرتی میں بہت ہی باصلاحیت شخصیات نے جنم لیا ہے، جنہوں نے اپنے شان دار کارناموں اور خدمات کے ذریعے دُنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔
یہاں بالکل ہی نچلی سطح سے بہت سے ایسے لوک گلوکار سامنے آئے، جن کی شہرت کا ڈنکا پوری دُنیا میں بجا۔ عابدہ پروین، علن فقیر، مائی بھاگی اس حوالے سے عالم شہرت یافتہ فن کار تصور کیے جاتے ہیں۔
آج بھی وادی مہران کے باسیوں میں ٹیلنٹ کی چنداں کمی نہیں ہے۔ ہمارے گلی محلوں میں سُر اور سوز میں ڈوبی ایسی آوازیں گونجتی ہیں کہ جنہیں سن کر روح معطر ہوجاتی ہے۔
ایسی ہی پُرسوز آواز کی ویڈیو ٹویٹر پر سعید سنگری نامی صارف نے شیئر کی ہے۔ آواز شاندار ہے، افسوس اتنی شاندار آواز کی حامل شخصیت کسمپرسی سے دوچار ہے۔

ٹویٹر صارف سعید سنگری نے کوک اسٹوڈیو، علی ظفر اور جواد احمد کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کوک اسٹوڈیو والوں کو چاہیے کہ ایسے گلی کے فن کار کو پروموٹ کرے تاکہ اُن کے مالی حالات سنور سکیں اور موسیقی کی خدمت بھی ہوجائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔