سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند، دو درجن پروازیں منسوخ

کراچی/ لاہور: صوبہ سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث پروازیں متاثر ہونے لگیں۔
سندھ اور پنجاب کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جہاں دھند کی وجہ سے مختلف شہروں میں فلائٹ آپریشن درہم برہم ہے، 2 درجن سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں۔
ادھر دھند کے باعث ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر تک بند ہے، موٹروے ایم 3، فیض پور سے سمندری تک بند ہے، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم 5 شیر شاہ سے اُچ شریف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے جب کہ موٹروے ایم 11 بھی بند ہے۔
اس کے علاوہ لاہور میں فضائی معیار بھی خراب ہے اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔