کراچی میں آگ لگنے سے متعدد جھگیاں راکھ ہوگئیں

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی میں آگ لگنے کے باعث لیاری ندی پر قائم متعدد جھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی لیاری ندی میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم متعدد جھگیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک سال قبل بھی اسی مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

جھگی نشیں اس آگ پر خاصے غم زدہ نظر آتے ہیں۔ اکثر کا کہنا ہے کہ ہم پیٹ کاٹ کر بچت کرتے تھے، ہماری قیمتی اشیاء اور جمع پونجی آگ کی نذر ہوگئی۔ اب کون ہماری شنوائی کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔