اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا میں مبتلا ہوگئے

کراچی: اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور وہ گھر پر قرنطینہ کریں گے۔
پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی سی بی پروٹوکول کے بعد گھر پر قرنطینہ کریں گے۔
شاہد آفریدی 7 دن قرنطینہ اور منفی ٹیسٹ آنے پردوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔ بائیو سیکیور ببل توڑنے والے شاہد خان آفریدی گزشتہ روز دوبارہ ہوٹل پہنچ گئے تھے۔
شاہد آفریدی کو منگل کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں دوران پریکٹس کمر میں تکلیف محسوس ہوٸی تھی اور وہ بائیو سیکیورببل توڑ کر اسپتال گئے تھے تاہم تکلیف میں افاقے کے بعد دوبارہ ہوٹل پہنچ گئے تھے۔
بدھ کو شاہد آفریدی کی سالی کا بھی انتقال ہوگیا تھا تاہم انہوں نے مرحومہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے فیصلہ کرتے ہوئے وسیع تر قومی مفاد میں لیگ کا حصہ بنے رہنے کو ترجیح دی تھی۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد شاہد آفریدی کی ابتدائی میچز میں شرکت ناممکن ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔