وفاق کا عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: ملک میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے 5 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٖٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔