مرکزی کابینہ میں ردو بدل، شوکت ترین وزیر خزانہ مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمے داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت کسی بھی شخص کو 6 ماہ کے لیے وزیر مقرر کرسکتے ہیں اور انہی اختیارات کے تحت شوکت ترین کو وزیر خزانہ کی ذمے داریاں دی گئی ہیں لہٰذا مستقبل میں انہیں سینیٹر بنانے یا الیکشن لڑانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلم دان لے کر انہیں وزیر توانائی بنایا گیا ہے جب کہ خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے اکنامک افیئرز کی وزارت لے کر صنعت و پیداوار کی وزارت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی عمر ایوب کی وزارت تبدیل کرکے انہیں اکنامک افیئرز کا وزیر بنایا گیا ہے جب کہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا ہے۔
فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلم دان سونپا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔