یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: یکم فروری سے نگراں حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرسکتی ہے۔
حکومت یکم اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں کی اپنی آخری ایڈجسٹمنٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ کرسکتی ہے۔
اگلے مہینے کے پہلے 15 دن میں قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے دائمی حملے اور تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بتائی جارہی ہے۔
بین الاقوامی منڈیوں نے بحری جہازوں پر حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں موٹر پٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر بڑھ گئی کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیئم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔