سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کو دس، دس سال قید کی سزا

راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 342 کے بیان کے لیے سوال نامہ اور اسٹیٹ منٹس کی کاپیاں فراہم کیں۔
سوال نامے میں ملزمان سے قریباََ 36 سوالوں کے جواب مانگے گئے۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے خود جوابات لکھوائے۔
342 کا بیان قلم بند کرنے کے بعد جج نے سزا سنانے سے پہلے آخری سوال پوچھا عمران خان صاحب سائفر کہاں گیا؟
بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے پاس نہیں بلکہ میرے دفتر میں تھا، میں نے اپنے بیان میں لکھوادیا ہے، وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی میری ذمے داری نہیں تھی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرانے سے قبل ہی بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی دونوں کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی۔
فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے جب کہ شاہ محمود قریشی نے احتجاج کیا کہ میرا تو ابھی بیان ہی ریکارڈ نہیں ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔