اسپیکر قومی اسمبلی نے لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دے دیے!

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ن لیگ کے دونوں ارکان محمد سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید کے استعفے جعلی قرار دے دیے۔
مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ دونوں اراکین نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور انہیں جعلی قرار دیا۔
اسپیکر نے قرار دیا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ارکان کے ثابت نہ ہوسکے۔ استعفوں کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، لہٰذا انہیں جعلی قرار دیا جاتا ہے۔
مرتضیٰ جاوید اور سجاد اعوان کے استعفے اُن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14 دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔ استعفوں پر کارروائی قانون، قواعد، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔