نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز!

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا۔ آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر شان دار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شان دار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا جب کہ اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگا، اس موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔