دل میں جو ہو کہہ دیتا ہوں، بولی وڈ سے نہیں بنتی، فیصل قریشی

کراچی: اداکار فیصل قریشی نے بولی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے بھارتی فلم نگری سے متعلق بنیادی حقائق پیش کردیے۔
اداکار فیصل قریشی گزشتہ دنوں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ بولی وڈ سے میری بنتی نہیں کیوں کہ میرے دل میں جو ہے میں اس کا اظہار کردیتا ہوں، میری اسی عادت کی وجہ سے میرے بھارتی مداح مجھ سے ناراض بھی ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت کسی بھی اداکار کو بھارت میں اپنی فلم ہٹ کرنی ہے تو پاکستان کو گالی دینی ہوگی، شاہ رخ خان کی فلموں کو پاکستان میں ہر طرح سے سپورٹ ملا لیکن پھر شاہ رخ خان نے بھی وہی کیا۔
فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت میں فلمز ہٹ کرنے کیلئے پاکستان کو گندا کریں آپ آئی ایس آئی کو گندا کریں، یہی وہ چیزیں ہیں جن سے کوئی اداکار بھارت میں نام کما سکتا ہے لیکن یہ سب چیزیں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو سلوک بھارت میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوا پاکستان میں ایسے کسی بھارتی کے ساتھ سلوک کا کوئی واقعہ نہیں ملے گا کیوں کہ پاکستانی گھر آنے والے کے لیے دل کھول دیتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔