بانی فیس بک مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹر نکلے

ریوڈی جنیرو: بانی فیس بک اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹرنکلے۔
مارک زکربرگ نے ایک برازیلین جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، 38 سالہ مارک زکر برگ نے اپنی مارشل آرٹ صلاحیتوں سے شائقین کو کافی حیران کیا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فخریہ انداز میں اس ٹورنامنٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں، تاہم مقابلے کا نام ظاہر نہیں کیا۔
مارک نے لکھا کہ میں نے اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جیو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے، انہوں نے ٹریننگ دینے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ مارک نے 2022 میں کہا تھا کہ کووڈ کے دوران انہیں مکسڈ مارشل آرٹ کا کافی شوق پیدا ہوا اور اس کے بعد سے انہوں نے ٹریننگ لینا شروع کردی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔