امریکا کے ڈیری فارم میں دھماکا، 18 ہزار گائیں ہلاک

واشنگٹن: امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہوگئیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ڈِمِٹ ٹاؤن کے قریب قائم ایک ساؤتھ فورک ڈیری میں پیش آیا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں گائیں موجود تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی 18 ہزار گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی وجوہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں، تاہم انتظامیہ کا خیال ہے کہ فارم میں موجود مشینری کی وجہ سے میتھین گیس سے آتش زدگی کی کیفیت پیدا ہوئی، جس سے دھماکا ہوا۔
انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچھ گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں اور کچھ کو بچالیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا، جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔